پاکستانی اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کو پیغام دیا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے ایک بار پھر اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے ملاقات کرکے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دینے کا اعلان کردیا۔دودی خان نے پہلے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی جو کہ بھارتی اداکارہ نے قبول کی تھی۔بعد ازاں دودی خان اپنے بیان سے مکر گئے تھے.لیکن اب انہوں نے مزید دو نئی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے اپنا بیان تبدیل کرلیا اور کہا کہ بھارتیوں میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ انہیں راکھی ساونت سے ملنے سے روکیں.انہوں نے ویڈیو میں بھارتیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ جتنے بھی بھارتی لوگ راکھی ساونت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، وہ سن لیں، وہ اداکارہ کو بھارت سے ہی لے کر جائیں گے۔ویڈیو میں انہوں نے راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں اپنی جان کہا اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ دبئی میں مل کر انہیں ساتھ بٹھا کر ان کے ساتھ ویڈیو بنا کر لوگوں کو بتائیں گے۔دودی خان نے راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے دبئی آ رہے ہیں۔