بالی وڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کے افواہیں تاحال ختم نہ ہوسکیں اور اسی دوران اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
یہ ویڈیو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی دبئی میں بنائی گئی، دونوں ماں بیٹی ایک ایوارڈز کی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں۔
ویڈیو میں آرگنائزرز کی جانب سے ایشوریا اور ان کی بیٹی کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے جب کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے گلدستہ بھی لایا۔
شادی کی انگوٹھی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہو جائے۔
اس سے قبل ابھیشیک بچن کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکار نے بعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا البتہ اب تک ایشوریا رائے اس معاملے پر خاموش ہیں۔