اداکارہ علیزے شاہ کا سوشل میڈیا چھوڑ نے کا عندیہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ نے کا عندیہ دیدیا۔حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو ان کے لباس، اسٹائل اور موسیقی ویڈیوز میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اشارہ دیا جبکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیا۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ”I Quit“ اور انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں مگر اندر سے ٹوٹ چکی ہیں اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ذہنی کیفیت پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

Actress Alizeh Shah hints at quitting social media

اپنا تبصرہ لکھیں