جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایتھلٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 50 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا۔اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن فائنل میں ایک شاندار 86.40 میٹر کی تھرو کر کے میدان میں کامیابی حاصل کی یشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.64،دوسری 76.80 ،تیسری باری میں85.57میٹر کی تھرو کی،چوتھی ،83.99، آخری 86.40 میٹرکی چھٹی تھرو پھینک کر ایشین چیمپئن بھی بن گئے،بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، 1973 میں پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے اپنے نام کیا تھا۔بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جب کہ جاپان کے یوٹا ساکی یاما نے 83.75 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر کی۔ پاکستان کے یاسر سلطان ایشئن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے۔
