ارمغان کا مقتول مصطفیٰ سے رقم کے تنازعے کا بھی انکشاف

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقتول کے دوست نے انکشاف کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر اور ملزم ارمغان کے درمیان رقم کے تنازعے نے شدت اختیار کر لی تھی۔مشترکہ دوست نے بتایا کہ مصطفیٰ نے ارمغان سے کچھ پیسے بہانے سے لے لیے تھے اور وہ ارمغان کو پیسے واپس نہیں کر رہا تھا۔نیو ائیر نائٹ پارٹی میں موجود ارمغان کے دوست نے بتایا کہ وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ دوست کا کہنا تھا کہ نیو ائیر پارٹی کے لیے مصطفیٰ کو کئی بار بلایا گیا مگر اس نے شرکت نہیں کی اور اپنی پارٹی ہاکس بے پر رکھی تھی ۔دوست کے مطابق مصطفیٰ نے اسے بتایا تھا کہ ارمغان اسے گھر بلاتا تھا مگر وہ جانے سے گریز کرتا تھا۔مزید انکشافات کے مطابق، ارمغان کے دفاتر شارع فیصل اور ڈیفنس فیز 8 میں موجود تھے جبکہ اس نے پانچ ماہ قبل اپنے دیگر دفاتر بند کر دئے تھے۔دوست کے مطابق مصطفی سے اس کی آخری ملاقات عثمان سواتی کی میت پر ہوئی تھی .بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ لوگ جنگل بوائے نامی ویڈ استعمال کرتے تھے تاہم اسے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مصطفیٰ یہ منشیات کہاں سے لاتا تھا.مصطفیٰ جو نشہ ارمغان کو بیچتا تھا وہ خود بھی وہیں بیٹھ کر استعمال کرتا تھا۔دوست نے بتایا کہ ارمغان کے پاس 30 سے 35 گارڈز موجود تھے جو ہمیشہ ان کے سروں پر کھڑے رہتے تھے۔ اگر کوئی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتا تو گارڈز فوراً روک دیتے تھے۔

Armaghan’s money dispute with deceased Mustafa also revealed

اپنا تبصرہ لکھیں