ارمغان کے گھر سے ملنے والا خون مصطفیٰ کی لاش سے میچ کر گیا

پولیس نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں 2 ماہ کےبعد حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ تفتیشی افسر محمد علی نے بتایا کہ ارمغان کے گھر سے جمع کیے گئے خون کے نمونے مبینہ طور پر حب کے علاقے میں کار سے برآمد کیے گئے لاش کے نمونوں سے میچ کرتے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس میں کچھ افراد کو قالین سے مصطفیٰ کے خون کے دھبے صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حتمی چالان میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول اور دونوں مشتبہ افراد کی آخری معلوم جگہ ارمغان کے گھر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں تھی انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے زیر التوا فرانزک رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، جن میں تصدیق کی گئی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی ترمیم یا ایڈیٹنگ نہیں کی گئی یہ اصل حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتول مصطفیٰ نے مرکزی ملزم کے گھر جانے سے قبل اپنے دوست رفیع کو فون پر اطلاع دی تھی، رفیع کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ارمغان کے گھر سے ملنے والا خون مصطفیٰ کی لاش سے میچ کر گیا

اپنا تبصرہ لکھیں