اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک

اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یافا میں کار دھماکے میں 2 اسرائیلی شہری مارے گئے جبکہ فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران اُن کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی اہلکار 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت تھے جو ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر تھے۔یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے دو روز بعد پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں