اسرائیل پر ایرانی حملہ سب سے مہنگا حملہ قرارا.اسرائیل کو انٹرسپٹ میزائیلوں کی شدید کمی کا سامنا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملہ جنگ کے آغازکے بعد سےاب تک سب سے مہنگا حملہ ہے میڈیا کے مطابق شہریوں کے انشورنس کلیم سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا. یکم اکتوبر کو ایران نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل فائر کیے تھے جس میں اسرائیلی املاک کو واضح طور پر نقصان پہنچا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے ایرانی حملے سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں مگر نقصانات کے حوالے سے لگ بھگ 2500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں جس سے اسرائیل کے نقصانات کاابتدائی تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔ حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ جبکہ اسرئیلی میڈیا کے مطابق اسرئیل کی فوج کو میزائیل روکنے والےانٹرسپٹ میزائیلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے ہے .اور ایران کی جانب سے ممکنہ اسرئیلی حملے کے ردعمل میں مشکلات کا سامنا رہے گا. گو کہ امریکہ نےایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعداسرئیل میں جدید ترین میزائل ڈیفینس سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ امریکی عملے سمیت تعینات ہوگا .

اپنا تبصرہ لکھیں