اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے ڈپٹی گورنر برائے سیکیورٹی امور اکبر صالحی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتےکی صبح اسرائیل نے اصفہان میں ایک نیوکلیئرسائٹ اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے بتایا کہ حملے کے بعد جو سفید دھواں دکھائی دیا وہ باعثِ تشویش نہیں کیونکہ کسی قسم کے مواد کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں اصفہان کی آئل ریفائنری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ان کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اصفہان، لنجان، مبارکہ اور شہرِضا جیسے اضلاع کے کچھ علاقے متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر ایران کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےتہران ،نجف آباد کرَج، اورقم شہرپرحملے کردئیے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ڈرون ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں امین پورجودکی ہلاک ہوگئے ہیں
