ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈران چیف جنرل سلامی شہید ہوگئے القدس فورس کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی اور جوہری پروگرام کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے سینئر مشیرعلی شمخانی کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر تہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں، ایران کے آرمی چیف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جوہری توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی بھی اس حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل غلام علی راشد شہید ہوگئے۔ترجمان ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں کئی ایرانی کمانڈر شہید ہو چکے ہیں اسرائیل بھاری قیمت ادا کریں گے ہم سےسخت ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے۔ بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تیاری کرلی۔
