اسرائیل کے ایک بار پھر ایران پر حملے. تہران میں دھماکے

سرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا تین دن میں اسرائیل نے 720 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں مزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کےقریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔عرب میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران کے ہفت تیر اسکوائر اور خیابان ولی عصر کے علاقے پر بمباری کی دارالحکومت کے شمال میں نیاوران کے علاقے پر بھی میزائل داغے گئے آئی آر جی سی ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ منسٹری آف انٹیلیجنس کی عمارت پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تہران پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر موساد نے ڈرون سے حملہ کیا ہے اسرائیل نے تہران میں نیوی کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ایرانی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر سے دھوئیں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔

Israel attacks Iran again. Explosions in Tehran

اپنا تبصرہ لکھیں