اسرائیل کے نطنز میں زیر زمین جوہری تنصیب اور تبریز ایئرپورٹ پر تازہ حملے

ایران پر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے شروع ہوگئے۔اسرائیل نے ایران کے صوبہ اصفہان میں واقع جوہری تنصیب نطنز اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع تبریز ایئرپورٹ پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں نتنز میں ایران کے سب سے بڑے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں جوہری ہتھیاروں کیلئے استعمال ہونے والے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔اس سے قبل اسرائیل نے تہران سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے تھے جس میں ایران کے فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ نطنز میں زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز پر اسرائیلی فضائی حملوں سے زیادہ تر نقصان سطح زمین پر ہوا ہے یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے زیر زمین سینٹری فیوجز کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تازہ کارروائی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع تبریز ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے بعد ایئرپورٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

Israel’s underground nuclear facility in Natanz and fresh attacks on Tabriz airport

اپنا تبصرہ لکھیں