اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید

اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ اسرائیلی حملے میں بیوی سمیت شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ایٹمی سائنسدانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔اس سے قبل اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ڈرون ونگ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں امین پور جودکی کو ہلاک کردیا گیا تاہم ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Iranian nuclear scientist and his wife martyred in Israeli attack

اپنا تبصرہ لکھیں