اسرائیلی حکومت نے غزہ میں زمینی آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا

اسرائیل نے حماس کے ردعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کردیا۔صیہونی آرمی چیف نے امن فارمولے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیاکہا کہ مخصوصی علاقوں سے اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی فورسز کو صرف دفاعی اقدامات کی اجازت ہوگی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کےسربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔حماس کےجواب کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم کےآفس سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغویوں کی رہائی کےلیے منصوبےکے پہلے مرحلے پر فوری عمل درآمدکی تیاری کررہا ہے جنگ کے خاتمےکے لیےکام جاری رکھیں گےجو صدر ٹرمپ کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔دوسری جانب حماس کے مثبت جواب آنے پرغزہ میں جشن کا سماں ہے آدھی رات کے بعد بمباری بھی رک گئی عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وقفے وقفے سے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں فضائی بمباری اور ڈرونز کی پروازیں رک گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نےآئی ڈی ایف کو غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو فوری روکنےکاحکم دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں زمینی آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا

اپنا تبصرہ لکھیں