وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان ہے تاہم اسرائیل کو امریکہ کا تھاڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹر سسٹم سے لیس چوتھا ڈسٹرائر بھی خطے میں بھیجا جا سکتا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل انٹرسیپٹرز کم ہو رہے ہیں وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر تنازعہ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہا تو اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ملٹری کی تردید کے باوجود وال سٹریٹ جرنل کی ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ممکنہ امداد کی رپورٹ ہے۔
