اسرائیلی فوج کا تہران میں جوہری تحقیقی مرکز پر حملہ. ایرانی کمانڈر کو شہید کرنے کادعویٰ

اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا جا رہا تھا۔حملے ایس پی این ڈی جوہری منصوبے کے صدر دفتر پر بھی کیے گئے.فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی این ڈی جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی تحقیق و ترقی کا مرکز ہے جو ایرانی حکومت کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے.صہیونی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حالیہ کارروائی میں ایران میں واقع 3 بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا، جو اسرائیل پر حملے کے لیے تیار حالت میں تھے۔اس حملے میں ایک ایرانی فوجی کمانڈر کو بھی ہلاک کر دیا گیا جو اس لانچ سائٹ پر موجود تھا اور میزائلوں کی تیاری میں ملوث تھا۔

Israeli army attacks nuclear research center in Tehran. Claims to have killed Iranian commander

اپنا تبصرہ لکھیں