عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا ہے تہران کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں تہران کے مضافاتی علاقہ لویزان پر شدید بمباری کی گئی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایران کے داخلی سکیورٹی ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ تہران کے اطراف میں فوجی اہداف پر حملے کر رہی ہے۔ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق تازہ کارروائی میں صہیونی دشمن میں دارالحکومت میں ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر کی قریبی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا ہم ایران کی حکومت کی علامتوں کو نشانہ بناتے رہیں گے اور آیت اللہ کی حکومت پر جہاں بھی ہو حملہ کرتے رہیں گے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ سے جاری حملوں میں ایران میں 1100 حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
