افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے۔ پاکستان پرامن ،مستحکم اور خوش حال افغانستان کا خواہاں ہے ۔ تاہم افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا شہباز شریف نے افتتاحی خطاب میں کہا ۔ علاقائی ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے ۔ ایس سی او رکن ممالک میں دنیا کی چالیس فیصد آبادی رہتی ہے ۔ تمام رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ہے ۔ وزیراعظم نے علاقائی ترقی کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو بھی انتہائی اہم قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے.شنگھائی تعاون تنظیم کے تیئس ویں سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے ،اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے ، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولیات فراہم کرنی ہیں. انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کے لیے ایس سی او ممالک کو نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں