افغانستان میں پاکستان کی کالعدم تحریک طالبان کے کیمپوں پر بمباری

پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ کیمپوں پر بمباری کی ہےجس میں کئی مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع برنال کے علاقے مرغا اور لامان میں ٹی ٹی پی کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک کیمپ شیر زمان عرف مخلص یار، کمانڈر ابو حمزہ، کمانڈر اختر محمد اور ٹی ٹی پی کے میڈیا ونگ کے سربراہ عمر میڈیا کے زیر استعمال تھا۔افغان وزارت دفاع کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ میں طالبان حکومت نے پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے حملے کی رپورٹس کی تصدیق کیہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ دعویٰ کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کئی بچے اور دیگر شہری شامل ہیں۔افغان وزارت دفاع کے بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں سے تھا، جن میں بچے بھی شامل ہیں.وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تنسیخ حق سمجھتا ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔پاکستانی حکام کے مطابق انھوں نے بارہا افغانستان کو ثبوت دیے مگر طالبان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہ کر سکی اور یہ گروہ زیادہ آزادی سے افغانستان سے پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں