افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت لیا . بیٹنگ جاری

چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر گر گئی جب رحمان اللّٰہ گرباز صفر پر بولڈ ہوگئے۔یہ افغانستان کا تیسرا گروپ میچ ہے یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتیا وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں کہ زیادہ رنز کریں،اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے جو غلطیاں ہم نے کی ہیں اس پر بات کی ہے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا جبکہ آسٹریلیا بھی اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔

Afghanistan won the toss against Australia. Batting continued

اپنا تبصرہ لکھیں