البانیہ کی کرپشن سے نمٹنے کیلئے اے آئی سے لیس ڈیجیٹل منسٹرکی تقرری

البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے دنیا کا پہلا ورچوئل اے آئی وزیر مقرر کیا ہے جسے عوامی ٹینڈرز کی نگرانی سونپی گئی ہے تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔البانوی وزیرِ اعظم ایڈی راما نے سوشلسٹ پارٹی کی میٹنگ میں اپنی کابینہ کے نئے رکن کو متعارف کروایا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو ایک خاتون کےروپ میں دکھایا گیا ہےجو البانیہ کے روایتی لباس پہنی ہوئی ہے آر ٹیفشل انٹیلجنس سے بنے اس وزیر کا نام البانوی زبان میں ڈیلا یعنی سورج ہے۔وزیراعظم ایڈی راما نے کہا کہ دییلا پہلا ایسا رکن ہے جو جسمانی طور پر موجود نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دییلا کو تمام عوامی ٹینڈرز کی نگرانی اور فیصلے کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی جس سے یہ 100 فیصد کرپشن سے پاک رہیں گے اور ہر عوامی فنڈ کی شفافیت مکمل ہو گی۔راما کے مطابق حکومت کے مختلف وزاراتی محکموں سے یہ ذمہ داری مرحلہ وار اے آئی کے سپرد کی جائے گی البانوی وزیرِ اعظم ایڈی راما کا کہنا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سے بنے اس مصنوعی وزیر کی ذہانت ملک کو کرپشن فری بنائے گی۔

البانیہ کی کرپشن سے نمٹنے کیلئے اے آئی سے لیس ڈیجیٹل منسٹرکی تقرری

اپنا تبصرہ لکھیں