امریکہ تاحال لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ معلوم نہ کرسکا. امریکی عہدیداروں نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اے ٹی ایف ایک نئی تحقیقاتی ٹاسک فورس کی قیادت کرے گی جو پالیساڈس آگ کی اصل کی تحقیقات کرے گی تیزہواؤں سے پھیلنے والی آگ نے تقریباً ایک سو ساٹھ مربع کلومیٹرعلاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے آتشزدگی سے اب تک چوبیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آٹھ پالیسیڈس اور سولہ افراد ایٹن میں ہلاک ہوئے متاثرہ علاقوں میں اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں آتشزدگی سے اب تک بارہ ہزار سے زائد املاک کو نقصان پہنچا ہے حکام نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ایک سو پینتیس سے ڈیڑھ سو بلین ڈالر تک بتایا ہے.امریکی حکام کی جانب سے لاس اینجس آگ ملک کی مہنگی ترین آتشزدگی قرار نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ایک سو پیتیس بلین سے ڈیڑھ سو بلین ڈالر تک لگایا گیا ہے خود کو دنیا کی سپر پاور قرار دینے والا امریکا قدرت کے سامنے بے بس ہوگیا ہے اور لاس اینجلس کے جنگل سے شہر میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہے آئندہ ہفتے مزید خراب موسم سے کئی نئی آبادیاں آگ کی پلیٹ میں آنے کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا ہے لیکن اب یہ آگ گیٹی سینٹر اور یو سی ایل اے کے قریب برینٹ ووڈ اور دیگر کمیونٹیز کی طرف بڑھ رہی ہے ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں کیوں کہ الٹیڈینا میں ایٹن فائر اور کاؤنٹی میں دیگر آتشزدگیوں کے واقعات جاری ہیں۔