امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے تجارتی معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔امریکی حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر نے شرکت کی امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے سوئس حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا
