امریکا میں ریگن ائیرپورٹ پر مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

امریکہ میں مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے . فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ن کے ایک بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 2983 کو جمعے کو 3.15 بجے کے قریب رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا اسی وقت امریکی فضائیہ کے چار ٹی 38 ٹیلون طیارے لینڈ کرنے والے تھے۔جیٹ طیارے آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری کے فلائی اوور کی طرف جا رہے تھے جب ڈیلٹا کے طیارے کو قریبی طیارے کا آن بورڈ الرٹ موصول ہوا۔ایف اے اے کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرولرز نے دونوں طیاروں کو رخ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں .میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ہ 131 مسافروں، دو پائلٹوں اور تین فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ ایئربس اے 319 کی ریگن اور منیپولس سینٹ کے درمیان شیڈول پرواز تھی۔واضح رہے کہ جنوری میں ریگن ہوائی اڈے کے قریب امریکن ایئرلائنز کے ایک جیٹ اور امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر کے درمیان فضائی تصادم میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے۔

Passengers and fighter jets narrowly escape collision at Reagan Airport in the US

اپنا تبصرہ لکھیں