امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں لاپرواہ ڈرائیور پاکستانی طالبہ کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں ان کی 6 مختلف ہڈیاں فریکچر ہوگئیں، طالبہ کی ہیوسٹن کے اسپتال میں آج اہم سرجری کی جائے گی۔
حادثے میں زخمی طالبہ کا کہنا تھا کہ گاڑی سوار نے رک کر یہ تک نہیں دیکھا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا مرگئیں، حادثے نے سارے خواب توڑ دیے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ دانیا ظہیر ایم بی اے کی طالبہ ہیں اور یونیورسٹی کی انتہائی ہونہار طالبات میں سے ایک ہیں۔
دوسری جانب ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ کو گاڑی سے روندنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ہے