امریکی ریاست نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مٹسوبشی ایم یو ٹو بی 40 طیارہ اتوار کو کولمبیا کاؤنٹی سے 16 کلومیٹر دور ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے ایک افسر ٹوڈ انمین نے امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا طیارہ گرنے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ ادارہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔ مرنے والوں میں پائلٹ اور نیورو سرجن مائیکل گروف ان کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکا کے دریائے ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔جنوری میں واشنگٹن میں ایک جنگی اور مسافر طیارے میں ٹکراؤ سے 67 افراد ہلاک ہوئے تھے جمعہ کو فلوریڈا میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک چھوڑا جہاز تباہ ہوا تھا جس میں سوار 3 افراد ہلاک ہوئے تھے