امریکی ریاست ٹینسی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 مسافر ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپر کمبرلینڈ ریجنل ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ڈین سیلبی نے بتیا کہ ہ تقریباً 11:50 بجے صبح ایک طیارے کے گرنے کی خبریں سنی اس کے کچھ ہی دیر بعد، میمفس ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر نے ہوائی اڈے کو فون کیا کہ اس کا طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے سیلبی نے بتایا کہ طیارہ الاباما سے روانہ ہوا تھا اور ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا جب یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹے انجن والا طیارہ مونی ایم 20 ٹی این اپر کمبر لینڈ ریجن کے ایئر پورٹ کے 1 میل جنوب میں گر کر تباہ ہو گیا۔یشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طیارہ گرنے کے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
