امریکا کا دل کے امراض اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کو ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے ،دل کے امراض اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ یہ طےکریں کہ درخواست گزار بغیر کسی حکومتی امداد کے زندگی بھر کے ممکنہ علاج کے اخراجات خود برداشت کرنےکا اہل ہے یانہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت کے حوالے سے خطرات کو کم کرنے اور امریکا کے قومی مفاد کا تحفظ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ پالیسی خاص طور پر اُن تارکینِ وطن پر اثر انداز ہوسکتی ہے جو مستقل رہائش کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکی ویزا کے حصول کے عمل میں درخواست دہندگان کی صحت کا جائزہ لینا کئی برسوں سے شامل ہے لیکن نئی ہدایات میں ان طبی حالات کی فہرست کو خاصا وسیع کر دیا گیا ہے اور ویزا افسران کو درخواست دہندہ کی صحت کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کے زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ایسے افراد جو صحت کے مسائل سے دوچار ہوں وہ امریکی وسائل پر بوجھ ثابت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اگر اُن کی عمر زیادہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں