امریکا کی ریاست الاسکا میں ایک ہی عمارت میں پورا شہر آباد

امریکا کی ریاست الاسکا میں ایک ہی عمارت میں پورا شہر آباد ہے ۔جہاں کی پوری آبادی ایک ہی عمارت میں رہتی ہے۔ یہ چودہ منزلہ عمارت بیگیچ ٹاورز کنڈومینیم کے نام سے جانی جاتی ہے۔ جسے دنیا کا منفرد ترین شہر بھی کہا جاتا ہے۔دوہزار تئیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی کل آبادی صرف دو سو تریسٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ اس شہر کو ایک ہی چھت کے نیچے رہنے والا شہر بھی کہا جاتا ہے جہاں اسکول اور پولیس اسٹیشن سے لے کر اسپتال تک ہر سہولت موجود ہے۔ اس شہر کے لوگوں کو کوئی کام کرنے کے لیے عمارت سے باہر نہیں نکلنا پڑتا۔ تقریباً ہر وہ چیز جو شہر کو چلانے کے لیے درکار ہوتی ہے عمارت کی پہلی منزل پر موجود ہے۔یہ منفرد عمارت انیس سو چھپن میں تعمیر کی گئی تھی اس علاقے میں مسلسل برف باری کی وجہ سے موسم بدستور خراب رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ سردی سے بچنے کے لیے عمارت سے باہر نہیں نکلتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں