امریکا کے جوابی محصولات کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا. صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو امریکہ کے تجارتی پارٹنرز پر ‘جوابی ٹیرف’ عائد کریں گے۔جس سے ان کی تجارتی جنگ میں نئے محاذ کھل جائیں گے۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تین عظیم ہفتے، شاید اب تک کے سب سے اچھے تھے لیکن آج سب سے بڑا ہے جوابی محصولات !! امریکا کو ایک بار پھرعظیم بنائیں .صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ اپنی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس وصول کرنے والے ممالک پر ان کے برابر کی شرح کے ٹیکس عائد کرے گا۔ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دارو ں پر وسیع پیمانے پر محصولات کا اعلان کیا ہے یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس سے تجارت کو متوازن کرنے میں مدد ملے گی.تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور تھائی لینڈ جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے.صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ میں ہیں اور وہ جمعرات کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے.

The US retaliatory tariffs will be announced on Thursday. President Trump

اپنا تبصرہ لکھیں