غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد جان سے چلے گئے۔یہ حادثہ پاکستان کے علاقے سوات میں ہونے والے واقعے سے ملتا جاتا ہے کیونکہ جھیل میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی اور جھیل میں لہریں 10 فٹ بلندی تک چلی گئیں اس دوران طوفانی بارش اور اولے بھی برسنے لگ گئے
