امریکہ نے سفری پابندی کی فہرستوں کی تیاری کی خبروں کو مسترد کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے لیے سفری پابندیوں کی فہرستوں کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بریفنگ میں وضاحت کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا پالیسی کا جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے لیکن افغانستان یا کسی اور ملک پر مکمل ویزا پابندی کی کوئی فہرست موجود نہیں۔ٹیمی بروس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس بشمول نیویارک ٹائمز اور رائٹرز کے مطابق ٹرمپ حکومت کئی ممالک بشمول پاکستان اور افغانستان پر نئی ویزا پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ نے 43 ممالک کو سیکیورٹی خطرات کی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امریکہ کی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ویزا پالیسیوں کی جانچ اور امریکی سلامتی کو بڑھانے کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر ایک جائزہ ہے

US denies reports of travel ban lists being prepared

اپنا تبصرہ لکھیں