امریکہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو نمائشی قرار دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہماری توجہ سنجیدہ سفارت کاری پر ہے نمائشی اقدامات پر نہیں ہے ہماری ترجیحات واضح ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیل کی سلامتی، اور پورے خطے میں امن و خوشحالی ہو.محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے جب کہ برطانیہ، آسٹریلیا،کینیڈا اور دیگرکافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنامحض نمائشی اقدام ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ آئندہ دنوں میں مزید ممالک کی جانب سے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔
