خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو پاکستان اور انڈیا سے رابطہ کیا ہے.امریکہ محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے انڈیا کو کشیدگی میں کمی اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا کہا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھےمارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح بھارت کے ساتھ بھی تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے پہلگام کے مقام پر ہونے والے حملے کی مذمت کرنے کا کہا۔امریکہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ اس سفاکانہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کریں مارکو روبیو نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔بھارت کے اشتعال انگیز اور اکسانے والے رویے کو انتہائی مایوس کن اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا مقصد پاکستان کی دہشت گردی کو شکست دینے کی جاری کوششوں خاص طور پر افغان سرزمین سے کام کرنے والی عسکریت پسند تنظیموں بشمول داعش، آئی ایس کے پی کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی سے توجہ ہٹانا ہے۔امریکہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاکستان سے کہا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے براہ راست رابطے بحال کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرے۔
