امریکی اداکارہ کیلی میک 33 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک 33 سال کی عمر میں کینسر کے موذی مرض کے باعث چل بسیں۔کیلی میک کی بہن کیتھرین کلیبینو نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی میک کو رواں سال جنوری میں سینٹرل نروس سسٹم کے نایاب کینسر ڈفیوز مڈلائن گلیوما ی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اس مرض کا مقابلہ بہادری سے کیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی میک کے اہل خانہ میں ان کے والدین، ایک بہن اور ایک بھائی شامل ہیں۔کیلی میک نے متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں خاص طور پر ڈرامہ سیریز شیکاگو میڈ اور 9-1-1 قابل ذکر ہیں۔

American actress Kelly Mack dies at 33

اپنا تبصرہ لکھیں