امریکی جج کابرطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم

امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہزاروں وفاقی ملازمین بحال کرنے کا حکم دے دیا.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے جمعرات کو حکم دیا کہ پروبیشنری وفاقی ملازمین جنہیں حالیہ ہفتوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی ورک فورس میں وسیع پیمانے پر کی جانے والی چھانٹی کے تحت برطرف کیا گیا تھا انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج نےمحکمہ دفاع سابق فوجیوں کے امورزراعت،توانائی،محکمہ داخلہ اورمحکمہ خزانہ کو حکم دیا کہ وہ ملازمین کو بحال کریں عدالت نےفیصلہ دیا ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کے تحفظات کو نظرانداز کرنےکی کوشش کی اورجھوٹا دعویٰ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کے تحفظات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ ان کی برطرفی کی وجہ ان کی کارکردگی تھی۔واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کے اقدام کی قیادت ایلون مسک کر رہے ہیں .دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں جج پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر آئینی طور پر ملازمت دینے اور برطرف کرنے کے اختیارات کو ایگزیکٹو برانچ سے چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں عندیہ دیا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے.انہوں نے کہا کہ کسی ڈسٹرکٹ عدالت کے جج کو ایگزیکٹو اختیارات حاصل کرنے کا شوق ہے، تو وہ خود صدر بننے کے لیے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ جج ولیم کا یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی سب سے بڑی عدالتی شکست قرار دیا جارہا ہے۔

US judge orders immediate reinstatement of thousands of fired federal employees

اپنا تبصرہ لکھیں