امریکی ریاست ٹیکساس میں 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں. 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور پر نشے کی حالت میں تھا جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ ہوا امریکی میڈیا کے مطابق انٹر سٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پولیس کے مطابق 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے ۔خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں تین مرد ایک بچہ اور شیرخوار بچہ بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق 11 دیگر افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

17 vehicles collide in Texas, US. 5 people killed

اپنا تبصرہ لکھیں