امریکی صدارتی انتخابات کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ،افغان شہری گرفتار

امریکا میں صدارتی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان شہری کو گرفتارکرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ ناصر احمد توحیدی کو ریاست اوکلاہوما سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ناصر احمد توحیدی دوہزار اکیس میں خصوصی امیگرینٹ ویزا پر امریکا آیا تھا اور اوکلاہوما میں رہائش پذیر تھا۔ناصر احمد توحیدی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے کیمروں تک رسائی حاصل کرنے اور ان ریاستوں سے متعلق جہاں اسلحہ لینے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں آن لائن انفارمیشن تلاش کی۔ ملزم نے وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن مونیومنٹ کے ویب کیمروں کو بھی آن لائن چیک کیا۔ناصر توحیدی کے ساتھ سازش میں اس کا کم عمر بہنوئی بھی ملوث ہے۔ ناصر توحیدی کے بہنوئی کو امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ سے دو رائفل خریدنے کے بہانے بلا کر گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد ناصر توحیدی نے حکام کو بتایا کہ وہ لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اس دوران وہ اور ان کے ساتھی شہادت کے خواہش مند تھے

اپنا تبصرہ لکھیں