امریکی صدر نے ٹیرف 90 روز کیلیے روک دیا . چین پر 125 فیصد عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کئی نئے ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں مزید 21 فیصد اضافہ کرکے 125 فیصد کردیا.ٹرمپ نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا. جبکہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کیلئے وقفےکا اعلان کیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی 90دن کے لیے اضافی ٹیرف سے ریلیف مل گیا ہے اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیرف پلان کا محور آرٹ آف دی ڈیل ہے 90دن کے وقفے کے دوران صرف10فیصد بیس لائن ٹیرف نافذ رہے گا۔اپنے بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ٹیرف میں تبدیلی سے75سے زائد ممالک معاہدے پر مجبور ہوئے تنقید کرنے والے سمجھنے میں ناکام رہے کہ صدر ٹرمپ کیا کررہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی جانب سے اپنے تجارتی شراکت داروں پر عائد کردہ بھاری محصولات کے نفاذ کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔

US President suspends tariffs for 90 days. Imposed 125% on China

اپنا تبصرہ لکھیں