امریکی میگزین کی یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری

امریکا کے اٹلانٹک میگزین نے یمن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کےجنگی منصوبے کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔ امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے امریکی حکام کے درمیان یمن پر حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کیے جانے والے پیغامات کے تبادلے پر مشتمل چیٹ کو شائع کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر اس ہفتے کے اوائل میں اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر ترین اہلکاروں نے گزشتہ دنوں اس امریکی میگزین کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ کو غلطی سے اس گروپ میں شامل کرلیا تھا جسے حوثی پی سی اسمال گروپ کا نام دیا گیا تھا اور میگزین نے کہا کہ وہ اب حملے کے منصوبوں کی مکمل تفصیلات ظاہر کر رہا ہے کیوں کہ ٹرمپ کی ٹیم کا اصرار ہے کہ اس میں کوئی خفیہ تفصیلات شامل نہیں تھیں۔سگنل میسجنگ ایپ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس میں حملوں کے اوقات اور استعمال ہونے والے طیاروں کی اقسام سمیت تفصیلات دکھائی گئیں۔جیفری گولڈبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع 2 گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طورپر حملے کیے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تُلسی گیبارڈ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےسامنے پیش ہوئے تو گیبارڈ نے کہا کہ سگنل گروپ میں کوئی بھی خفیہ معلومات شیئر نہیں کی گئی جبکہ ریٹکلیف نے کہا کہ ان کی تمام ترچیٹ جائز اور قانونی تھی اوراس میں خفیہ معلومات شامل نہیں تھی اور صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی اصرار کیا کہ یہ خفیہ معلومات نہیں تھی۔جاری ہونے والی چیٹس کے مطابق یہ ہیگ سیٹھ ہی تھ جنہوں نے فوجی کارروائی سے 2 گھنٹے قبل ایک حوثی رہنما کو ہلاک کرنے کے منصوبے کو ٹیکسٹ کیا تھ جو عام طور پر ایک خفیہ راز ہوتا ہے۔اٹلانٹک میگزین نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مکمل اشاعت میں سگنل چین میں موجود ہر چیز شامل ہے، سوائے سی آئی اے کے ایک نام کے جسے ایجنسی نے ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں۔

US magazine releases more details of Trump administration’s war plan for Yemen

اپنا تبصرہ لکھیں