امریکی ویزوں کی منسوخی کے شکار طلبا میں تقریباً 50 فیصد بھارتی شامل

امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی میں سب سے زیادہ بھارتی طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کی 17 اپریل کو جاری کردہ پالیسی بریف کے مطابق اب تک 327 کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جن میں طلبا کے ویزے منسوخ کیے گئے یا ان کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم کے ریکارڈ بند کر دیے گئے۔ یہ معلومات متاثرہ طلبا، وکلا اور یونیورسٹی ملازمین کی رپورٹوں کی بنیاد پر جمع کی گئی ہیں.رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ خاص طور پر آپشنل پریکٹیکل ٹریننگ پر موجود طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم ریکارڈ کی معطلی کے بعد وہ فوراً کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ گریجویٹ طلبا کے لیے اپنی امیگریشن حیثیت کی بحالی خاص طور پر مشکل ہو گئی ہے.ویزے منسوخ کیے جانے کی وجوہات نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ متعدد طلبا کو پولیس کے ساتھ معمولی نوعیت کے معاملات، جیسے پارکنگ فائن یا رفتار سے گاڑی چلانے پر نشاندہی کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ ان میں سے اکثر پر کوئی الزام عائد نہیں ہوا یا ان کے کیسز بعد میں ختم کر دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق، صرف دو کیسز ایسے تھے جو سیاسی سرگرمی سے متعلق تھے۔

Nearly 50% of students facing US visa cancellations are Indians

اپنا تبصرہ لکھیں