امیتابھ میرے ہیں اور ہمیشہ میرے رہیں گے.جیا بچن کا ریکھا کو الٹی میٹم

سینئر بھارتی مصنف اور فلمی تاریخ دان حنیف زاویری ایک پوڈ کاسٹ کے دوران امیتابھ بچن کی زندگی میں ریکھا کی انٹری دونوں کے درمیان محبت اور جیا بچن کے رویے پر بات کی ہے۔حنیف زویری کا کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم دو انجانے کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کا رشتہ مضبوط ہوا وہ ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے یہ بات 100 فیصد یقینی ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے. حنیف زاویری کے مطابق 1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن ایک حادثے کا شکار ہوئے اس دوران جیا بچن نے ان کا بھرپور خیال رکھا جیا کی محبت دیکھ کر امیتابھ بچن اپنی بیوی کی طرف زیادہ جھکنے لگے اور ان کی ریکھا سے دوری بڑھنے لگی . انہوں نے انکشاف کیا کہ امیتابھ اور ریکھا کے درمیان کشیدگی بڑھتی دیکھ کر جیا بچن نےموقع غنیمت جان کر فیصلہ لیا اور ریکھا کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کرلیا اس وقت امیتابھ بچن گھر پر نہیں تھے گپ شپ کے بعد جب ریکھا جانے لگیں تو جیا نے ریکھا کی طرف دیکھ کر کہا کہ امیتابھ میرے ہیں میرے تھے اور ہمیشہ میرے رہیں گے اس گفتگو کے بعد ریکھا پیچھےہٹ گئیں.اس سے قبل ریکھا بھی اپنے ایک انٹرویو اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ جیا بچن نے انہیں کھانے پر دعوت دی تھی اور انہیں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘چاہے کچھ بھی ہوجائے میں امیت کو کبھی نہیں چھوڑوں گی’۔

Amitabh is mine and will always be mine. Jaya Bachchan’s ultimatum to Rekha

اپنا تبصرہ لکھیں