اٹلی میں شاہی محل کے باغ سے پانی چرانے والا شخص گرفتار

اطالوی پولیس نے نیپلز کے قریب اطالوی ورسیلز کے نام سے موسوم شاہی محل کے چشموں اور فواروں کو پانی فراہم کرنے والے آبی نالے سے پانی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا.کارابینیری پولیس نے کہا کہ 58 سالہ شخص سرکاری پانی کی مسلسل چوری میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی محل جو اب ایک میوزیم ہے حکام نے اپنے سرسبز مناظر والے باغات کے جھرنوں اور فواروں میں پانی کی کمی کی شکایت کی تھی۔مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر کیرولین ایکویڈکٹ میں سیندھ لگائی اور غیر قانونی پائپ لائن کے ذریعے پانی کو 145 میٹر دور اپنے کھیت میں پہنچا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پائپ کو ضبط کر لیا ہے۔مشتبہ شخص کی شناخت ایک مذہبی تنظیم کے زیر ملکیت زرعی جائیداد کے منتظم کے طور پر ہوئی ہے۔اسے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

Man arrested for stealing water from royal palace garden in Italy

اپنا تبصرہ لکھیں