ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی اڈوں کیخلاف آپریشن بشارت الفتح شروع ہوگیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر 6 میزائل داغے ہیں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر بھی حملہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں بھی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں

Iran fires missiles at US bases in Qatar and Iraq

اپنا تبصرہ لکھیں