ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملے کیے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موجود ملٹری انٹیلی جنس سینٹر اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی نوعیت اور نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں.اس سے قبل اسرائیلی رپورٹس میں مرکزی ساحلی شہر ہرتزلیہ میں میزائل حملے کو ایک حساس مقام کو نشانہ بنانا قرار دیا گیا دوسری جانب ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نائب وزیر صحت نے اعلان کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام طبی عملے کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں پر واپس بلایا جا رہا ہے۔
