امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے غصے کا اظہار مکمل کر لیا. اب امن کی طرف بڑھنے کا وقت ہے۔انہوں نے ایران کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دینے پرشکریہ بھی ادا کیا جس سے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکا اس سے جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی، دنیا کو مبارکباد کہ اب امن کا وقت آگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا بہت کمزور جواب دیا ہے جس کا دفاع موثر انداز میں کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 14 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، ایک میزائل کو چھوڑدیاگیاجو غیر دھمکی آمیز سمت میں جا رہا تھا۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔ٹروتھ سوشل پر دوسری پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر کا خطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ایک اور پوسٹ میں صدر نے لکھا کہ دنیا کو مبارک ہو اب امن کا وقت ہے ۔
