ایران نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے اور نقشہ جاری کرنے پر بیان پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا۔کیلیفورنیا اورخصوصاً لاس اینجلس میں ایرانی نژاد افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے اس لیے غیر رسمی طور پر ایرانی کمیونٹی اس کو تہران جلس بھی کہتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے نقشہ جاری کیا تھا جس کے ردعمل میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا نیا نقشہ جاری کردیا جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کواسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دیا گیاہے۔