ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے بعد پانچواں حملہ بھی کیا گیا۔ جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کےجنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹرپرحملہ کیا گیا.حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی،جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوا ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی۔
