ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران میں اس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں اس کے عملے کے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔چینل کے ہیڈ آف براڈکاسٹنگ پیمان جبیلی کچھ دیر قبل ٹی وی سکرین پر ایک خون آلود کاغذ لے کر سامنے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی اور اس کے ملازمیں آخری وقت تک ثابت قدم رہیں گے۔سرکاری ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہ حملے سے قبل آخری لمحے تک کام کر رہے تھے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائیہ نے تہران میں ایک مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ ایرانی فوج عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ عمارت سویلینز کی آڑ میں استعمال کی جا رہی تھی اور اسرائیلی حملے نے ایرانی افواج کی عسکری صلاحیتوں کو براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔
