اسرائیلی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی جدید میزائل موجود ہیں آئرن ڈوم پچھلے 24 گھنٹوں میں داغے گئے صرف 65 فیصد میزائلوں کو روک سکا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق اعلیٰ سطح کے اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار نے جو اب بھی روزانہ کی بنیاد پر حکومتی بریفنگز وصول کرتے ہیں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی انتہائی جدید میزائل موجود ہیں اور وہ ان کا استعمال کر رہا ہے۔علیٰ اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے صرف 65 فیصد کو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے روکا جبکہ ایک روز قبل یہ شرح تقریباً 90 فیصد تھی۔
